حب، تحصیلدار سیٹلمنٹ کی جانب سے سرکاری اراضیات میں بڑے پیمانے پر مبینہ ہیرپھیر کا انکشاف

لسبیلہ:حب میں تحصیلدار سیٹلمنٹ کی جانب سے بڑے پیمانے پر سرکاری اراضیات میں مبینہ ہیرپھیر کا انکشاف پیرکس میں سیٹلمنٹ کے دوران سرکاری اراضیات غیرمقامی افراد کا مبینہ طور پر الاٹ کی ہیں جبکہ سونمیانی اور ڈام میں بھی موصوف سیٹلمنٹ کے نام پر سرکاری اراضیات میں مبینہ ہیرپھیر کی تیاریوں میں مصروف سونمیانی اور ڈام میں سیٹلمنٹ کی کاروائی کے دوران تحصیلدار وندر اور تحصیلدار سیٹلمنٹ میں تلخ کلامی عوام کے احتجاج پر کاروائی روک دی گئی۔ اس سلسلے میں انتہائی باوثوق زرائع نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تحصیلدار سیٹلمنٹ نے حب کے علاقے پیرکس میں سیٹلمنٹ کے نام پر سرکاری اراضیات میں بڑے پیمانے پر مبینہ ہیرپھیر کی ہے زرائع نے بتایا ہے پیرکس میں موصوف نے مبینہ طور پر متعدد ایکڑ سرکاری اراضی غیرمقامی لوگوں کے نام الاٹ کی ہیں واضع رہے کہ موصوف پر ہمیشہ سرکاری اراضیات غیراضلاعی اور غیر صوبائی لوگوں کو الاٹ کرنے کے الزامات لگتے آرہے ہیں اسی اثنا میں تحصیلدار سیٹلمنٹ کو عوامی شکایت پر تبادلہ کیا گیا تھا مگر تگڑی سفارش کی وجہ سے وہ ایک مرتبہ پھر حب میں اپنی تعیناتی کروانے میں کامیاب ہوا ہے جبکہ پچھلے دنوں تحصیلدار سیٹلمنٹ نے وندر کے ساحلی علاقوں سونمیانی اور ڈام کے سرکاری اراضیات کی سیٹلمنٹ کے سلسلے میں وشی گوٹھ کے قریب ایک عوامی شنوائی کا پروگرام رکھا جہاں موصوف نے صدیوں سے وہاں آباد مقامی لوگوں ماموں بنا کر سرکاری اراضیات اپنے من پسند لوگوں کو نوازنے کا پورا پروگرام بنا رکھا تھا مگر تحصیلدار سیٹلمنٹ کے اس ڈرامے کا ڈراپ سین اس وقت ہوا جب سرکار کے اراضیات کی دفاع کے لیے آنے والے تحصیلدار وندرنے مطمئن نہ ہونے تک دستخط کرنے سے انکار کردیا اور اس دوران تحصیلدار سیٹلمنٹ اور تحصیلدار وندر میں تلخ کلامی بھی ہوئی تاہم دونوں سرکاری آفیسران کی آپس کے چپکلش نے مقامی لوگوں کو ہوشیار کردیا اور انہوں سیٹلمنٹ کی کاروائی کو متنازعہ قرار دیکر اسکے خلاف احتجاج شروع کردیا جس پر سیٹلمنٹ کی کاروائی کو روک کر تحصیلدار چلتے بنے جبکہ مقامی لوگوں نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تحصیلدار سیٹلمنٹ کرپٹ آفیسر ہے یہ ہمیں ماموں بنا کر غیرمقامی لوگوں کو زمینیں الاٹ کرنے کی کوشش کررہا ہے جس کے لیے انہیں مبینہ طور پر کراچی میں بنگلو دیا گیا ہے علاقہ مکینوں نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ڈر ہے کہ تحصیلدار اندرون خانہ سونمیانی اور ڈام کے سرکاری اراضیات غیرمقامی لوگوں کو الاٹ نہ کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں