خضدار میں یورپی یونین کے تعاون سے 8 روزہ تربیت برائے زرعی کاروبار کی اختتامی تقریب

خضدار: حکومت پاکستان سمیڈا اور انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹر کے زیر اہتمام یورپی یونین کے تعاون سے آٹھ روزہ تربیت برائے زرعی کاروبار کے اختتامی تقریب سہل الرحمن ہال ڈپٹی کمشنر کمپلیکس خضدار میں منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمان خاص سراج کریم بلوچ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خضدار، حافظ حمید اللہ مینگل صدر انجمن تاجران خضدار، سید سمیع اللہ شاہ، پروفیسر انعام اللہ مینگل، قدوس بلوچ ایف اے او ٹیم لیڈر حب، راشد رازہ، سکندر باجوئی پروجیکٹ آفیسرگراسپ بی آر ایس پی خضدار تھے۔ تقریب سے سراج کریم بلوچ، سید سمیع اللہ شاہ، پروفیسر انعام اللہ مینگل، حفیظ بلوچ، روبینہ باجوئی و قیوم بلوچ دیگر نے خطاب میں سمیڈا کے احسن اقدام کو سہراتے ہوئے کہاکہ دور حاضر میں گراسپ پروجیکٹ کے تحت مقامی زمینداروں اور لائیو اسٹاک سے تعلق رکھنے والے پچاس سے زائد افراد کو آٹھ روزہ زرعی کاروباری ٹریننگ کے تواسعت سے جدید زرعی آلات، ٹیکنالوجی، ایکریکلچر و لائیو اسٹاک کے ویلیوچینزکے ساتھ ساتھ ٹریننگ کے شرکاہ کو انکی مہارتیں اور صلاحتیں اجاگر کرنا، مارکیٹنگ کے تصورات، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، مارکیٹنگ کے منصوبہ کے متعلق ٹریننگ دئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں آٹھ روزہ ٹریننگ میں شریک شرکاہ نے جو ٹریننگ حاصل کیا ہے وہ حقیقی معنوں میں اپنانے کی کوشش کرینگے۔ تقریب کے آخر میں سمیڈا ٹیم کی جانب سے مہمانان، تربیت حاصل کردہ شرکاہ اور ٹرینر کو شیلڈ اور اسناد سے نوازا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں