بلوچستان بھر میں چینی اور آٹے کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ، پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال
کوئٹہ : کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں چینی اورآٹے کی قیمتیں ایک بار پھر بے لگام ہوگئیں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں چینی 130سے 200روپے تک فی کلوفروخت جبکہ آٹا 20کلوگرام 2600سے لیکر 4000تک فروخت کی جارہی ہے چینی سب سے زیادہ ریٹ دالبندین میں فی کلو200روپے جبکہ آٹا سب سے زیادہ صحبت پور میں 20کلوگرام4000روپے میں فروخت ہونے کاانکشاف ہواہے ۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں چینی اورآٹے کی قیمتوں میں استحکام نہ آسکا، بلوچستان میں پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے غیر فعال ہونے سے مصنوعی مہنگائی کرنے والے بھی بے لگام ہوگئے ، کوئٹہ میں چینی 137روپے ،آٹا 3100روپے،چاغی میں چینی 2سو روپے ،آٹا 20کلو 3050روپے ،زیارت میں چینی فی کلو 140روپے ،آٹا 3000،بیلہ میں چینی 125روپے ، آٹا 2700روپے ،چمن میں چینی 150روپے ،آٹا 2800روپے،صحبت پورمیں چینی 130روپے،آٹا 4000روپے،اوتھل میں چینی 130روپے ،آٹا 2700روپے،چھتر میں چینی فی کلو 120روپے،آٹا 2250روپے،نصیر آباد میں چینی 120روپے فی کلو ،آٹا 20کلو 3000روپے،نوکنڈی میں چینی فی کلو 200آٹا 20کلو 3300روپے،خاران فی کلو چینی 140روپے ،آٹا 20کلو 3200روپے،گڈانی میں فی کلو چینی 130،آٹا 20کلو 2800روپے،قلات میں چینی فی کلو 120روپے،آٹا 20کلو 2600روپے،قلعہ عبداللہ میں چینی فی کلو 129روپے،آٹا 20کلو 2420روپے،مانجھی پور میں فی کلو چینی 120روپے،آٹا 20کلو 2600روپے،ژوب میں چینی فی کلو 120جبکہ 20کلوگرام آٹا 3ہزار 350روپے ،حب میں چینی فی کلو 120،آٹا 20کلو 2700روپے ،گوادر میں چینی 130روپے جبکہ آٹا 2720،ضلع کیچ میں چینی 130، آٹا20کلوگرام3000روپے ،نوشکی میں چینی ریٹ فی کلو ۔140روپے،مستونگ میں چینی ریٹ 130 سے 140روپے فروخت کی جارہی ہے اس کے علاوہ ملک کے مہنگا ترین شہر دالبندین میں چینی ریٹ فی کلو۔200 روپے فروخت ہورہا ہے۔


