بلوچستان میں امن دشمنوں کے مذموم مقاصد کو ہر صورت ناکام بنایا جائیگا، میر قدوس بزنجو
کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ضلع کیچ کے علاقے سنگوان میں سیکیورٹی فورس کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے فائرنگ کے واقعہ میں دو سیکیورٹی اہلکاروں کی اموات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے جرات و جوانمردی سے مسلح افراد کا حملہ پسپا کیا اور آئندہ بھی امن دشمنوں کے مذموم مقاصد کو ہر صورت ناکام بنایا جائیگا۔ امن کے قیام کے لئے قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق ہونیوالوں کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لےئے صبر جمیل کی دعاکی ہے۔
Load/Hide Comments


