کوئٹہ ضلعی انتظامیہ کی کارروائی، غیر معیاری مصالحہ جات بنانے والی فیکٹری سیل، ایک شخص گرفتار

کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی ہدایت پر اور عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ عطاءالمنعم نے کارروائی کرتے ہوئے بغیر لائسنس اور غیر معیاری مصالحہ جات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارکر ایک شخص کو گرفتار اور فیکٹری سیل کردیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ عطاء المنعم نے کہاکہ شہر میں بغیر این او سی اور غیر معیاری اشیاءخوردونوش فروخت کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہاکہ اشیاءخوردونوش کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا کیونکہ توڑے سے منافع کی خاطر انسانی صحت سے کھیلنے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مصالحہ جات میں غیر میعاری اجزا اور کیمیکلز کا استعمال کی جارہا تھا جوانسانی صحت کے لئے انتہائی خطرناک ہیں اور اس بات پر کوئی سمجھاتہ نہیں کیا جاسکتا۔اس کے علاو¿ہ رہائش علاقے میں بغیر لائسنس اشیائ خوردونوش کی فیکٹری کسی صورت برداشت نہیں لہذا اشیاءخوردونوش کے وابستہ افراد غیرمعیاری اشیاءخوردونوش کی تیاری اور بغیر لائسنس کاروبار سے گریز کریں وگرنہ ان کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں