پالیسیاں مرتب کی جائیں گی ،بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی
تربت (نمائندہ انتخاب ) بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی (بساک) کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ تنظیم کا تیسرا مرکزی کونسل سیشن بیاد شہید صبا دشتیاری بنام صورت خان مری اور میر محمد علی تالپور 16، 17 اور 18 جون کو کوئٹہ میں منعقد کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ تنظیم جمہوری روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر مخصوص مدت پورا ہونے پر تنظیمی کونسل سیشن منعقد کرنے جا رہی ہے، تنظیم کا تیسرا کونسل سیشن بلوچ طلباءسیاست میں ایک نیا سنگ میل ثابت ہو گا،انہوں نے مزید کہا کہ تنظیم کے تیسرے کونسل سیش کے اولین دو روز بند کمرہ اجلاس پر مشتمل ہو گا جس میں چنا¶ کے عمل کے ساتھ مختلف ایجنڈا پر سیر حاصل بحث کے بعد نئی پالیسیاں مرتب کی جائیں گی، کونسل سیشن کے آخری دن 18 جون کو حلف برداری تقریب منعقد کی جائے گی۔
Load/Hide Comments