’آپ کیلئے آم لایا ہوں‘، شہباز شریف کی ترک صدر سے گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیاپروائرل

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ترک صدر طیب اردوان نے ملک کے نئے صدر کا حلف اُٹھالیا اس خصوصی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف نے بھی شرکت کی اور دونوں کے درمیان دلچسپ مکالمہ بھی ہوا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر اور ان کی اہلیہ سے گفتگو کر رہے ہیں اور تیسری بار صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔اس موقع پر شہباز شریف نے ترک صدر نے کہا کہ میں آپ اور خاتون اوّل کے لیے پاکستان سے آموں کا تحفہ لایا ہوں۔ وزیراعظم نے ازراہ تفنن کہا کہ آدھے آم آپ کے لیے اور آدھے خاتون اوّل کے لیے ہیں۔جس پر دونوں نے مسکراتے ہوئے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور آموں سے متعلق اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔ترک صدر نے کہا کہ پاکستان کے آم لذیذ اور میٹھے ہوتے ہیں۔قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے ترک صدر اردوان کے تقریب حلد برداری میں شرکت کی اور صدر بننے پر خصوصی بورڈ پر تہنیتی پیغام لکھا اور دستخط کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں