عیسیٰ نگری کوئٹہ میں زمین سے قبضہ واگزار کرایا جائے، متاثرہ خاتون کی اپیل
کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ کے علاقے عیسیٰ نگری کی رہائشی خاتون حمیرہ بی بی نے حکومت اور چیف جسٹس آف بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ ہماری زمین واگزار کرا کر ہمارے حوالے کی جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکیں یہ بات انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ پریس کلب کے سامنے اپنے بھائی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ہم عیسی ٰ نگری کے رہائشی ہیں 2011میں میرے والد کے انتقال کے بعد ہماری دو ہزار فٹ زمین کرائے پر دی گئی تھی اور ہم نے والد کے انتقال کے بعد زمین کو اپنے نام کرنے کیلئے کہا تھا جس پر بہادر نامی شخص نے قبضہ کر رکھا ہے ہم نے انصاف کے حصول اور اپنی زمین پر قبضہ کےلئے عدالت سے رجوع کیا تا حال ہمیں انصاف نہیں ملا اور ہمیں بلا وجہ تنگ کیا جاتا ہے ہماری حکومت اور چیف آف جسٹس بلوچستان سے اپیل ہے کہ ہماری زمین واگزار کرا کر ہمارے حوالے کی جائے اور انصاف فراہم کیا جائے۔


