کوئٹہ میں انٹرنیشنل پراپرٹی ایکسپو اینڈ کنونشن کا انعقاد جدید طرز رہائش میں مدد گار ہوگا، بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ
کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان سرمایہ کاری بورڈکے چیئرمین سعیداحمد سرپرہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کاروبار کے وسیع مواقع موجود ہیںسی پیک کے حوالے سے بلوچستان گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے پر امن ماحول ترقی کا ضامن ہے اس لئے دنیا کے سامنے ہمیں بلوچستان کا مثبت چہرہ اجاگر کرنا چاہیے، کوئٹہ پراپرٹی کنونشن سے نہ صرف رئیل اسٹیٹ کے شعبہ سے وابستہ لوگوں کو فائدہ ہوگا بلکہ منسلک صنعتیں بھی استفادہ کریں گی۔ ایکسپو میں پاکستان، دوبئی اور ترکی سے بھی لوگ آرہے ہیں، خوا تین کے لئے الگ اسٹال لگائے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ چیمبر آف سمال ٹریڈر میں پریس کانفرنس کے دواران کیا اس موقع پر پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزیبیشن انڈسٹری کے چیئرمین محمد خورشید برلاس، کوئٹہ چیمبر آف سمال ٹریڈر اینڈ سمال انڈسڑی کے صدر ولی محمد،سید عبدالخالق آغا ،فہد برلاس سمیت دیگر بھی موجود تھے ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری بورڈ نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں بلوچستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں یہاں جدید طرز کی رہائشی اسکیمات متعارف کرواکہ نہ صرف لوگوں کو گھر فراہم کیے جاسکتے ہیں بلکہ تعمیرات کے شعبہ میں اس ضمن میں بہترین بزنس بھی ہوسکتا ہے بلوچستان کو اچھی نظر سے دیکھنے کی ضرورت ہے یہاں ترقی اور سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیںصوبے میںمائننگ زراعت ،لائیواسٹاک ،فشریزکے شعبے میں کام کرنے کی ضرورت ہے اس حوالے سے اقدامات کئے جارہے ہیں بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کو بہترین کارکردگی پر حکومت پاکستان کی جانب سے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہم سرمایہ کاروں کی سہولت ورہنمائی کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیںبلوچستان سرمایہ کاری بورڈ بزنس کمیونٹی کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر وقت تیار ہے، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی وجہ سے بلوچستان گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے اور بزنس کمیونٹی سرمایہ کاروں صنعت کاروں کے لئے ایک بہترین بزنس حب ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ سرمایہ کار یہاں سرمایہ کاری کریں تو انہیں بھرپور فائدہ ہوگا وہیں بے روزگاری میں بھی کمی آئے گی کوئٹہ چیمبر آف سمال ٹریڈر اینڈ سمال انڈسڑی کے صدر ولی محمد نے کوئٹہ میں انٹرنیشنل پراپرٹی ایکسپو اینڈ کنونشن کے انعقاد کو بہترین اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ چیمبر بزنس کمیونٹی کو کاروبا کے بہترین اور محفوظ مواقع فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہے ہماری کوشش ہوتی ہے کہ رئیل اسٹیٹ کے شعبہ میں سرمایہ کاری کو فروغ دیں کیونکہ اس سے دیگر منسلک شعبہ جات اور مزدوروں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزیبیشن انڈسٹری کے چیئرمین محمد خورشید برلاس نے کہا کہ ہم کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے سرگرم ہیںاور کوئٹہ میں ایکسپو کے قیام کا مقصد دیگر صوبوں کو یہاں سرمایہ کاری کے لئے راغب کرنا ہے تاکہ وہ یہاں آکر انویسٹ کریں بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، ہم سب کو چاہئے کہ بلوچستان کا مثبت چہرہ سب کے سامنے لائیں بلوچستان میں بزنس کمیونٹی کے لئے کاروبار کے وسیع مواقع موجود ہیں پراپرٹی ،رئیل اسٹیٹ اور کنسٹرکشن کا شعبہ پاکستان بھر میں اس وقت بھرپور طریقے سے فروغ پارہاہے اور ان شعبہ جات سے منسلک افرادی قوت سمیت دیگر منسلکب شعبہ جات میں بھی بہتری آرہی ہے ایکسپو میں ملک بھر کے بلڈرز کے اسٹالز میں بہترین پروجیکٹس اوراسکیمات متعارف کروائی جائیں گی جو عوام کے محفوظ انویسٹمنٹ کی ضامن ہوں گی اور انہیں ان سے مستقبل میں فائدہ ہی ہوگا ہماری کوشش ہے کہ کاروبار کو فروغ دیں اور اسی سلسلے میں کوئٹہ میں دوسری کوئٹہ انٹرنیشنل پراپرٹی ایکسپو اینڈ کنونشن منعقد کیا ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا ۔


