معاشی اہداف حاصل نہ ہونے کا مطلب حکومتی ناکامی نہیں ، خواجہ آصف
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ معاشی اہداف حاصل نہ ہونے کا مطلب حکومتی ناکامی نہیں ۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ہم نے سیاست قربان کر کے ریاست بچائی اور معاشی تباہی کے سامنے بندھ باندھا ہے۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کی جماعت سے ن لیگ کو کوئی خطرہ نہیں، ان سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے۔وزیرِ دفاع نے کہا کہ عام انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے۔
Load/Hide Comments


