نوید کلمتی حق دو تحریک میں شامل،عوام صرف 5سال دیں ٹرالر مافیا اور کرپٹ افسران بھاگ جائیں گے،مولاناہدایت الرحمن

پسنی(بیورورپورٹ)بی اے پی کے مرکزی رہنما اور سابق نگران صوبائی وزیر میر نوید کلمتی نے حق دو تحریک میں شمولیت اختیار کرلی ،حق دو تحریک کے سربراہ اور جماعت اسلامی بلوچستان کے قائم مقام صوبائی امیرمولاناہدایت الرحمان بلوچ نے شمولیتی پروگرام کے موقع پر کہا کہ ضلع گوادر کے عوام مجھے صرف 60ہزارووٹ اور پانچ سال دے دیں جس دن پولنگ اسٹیشنوں سے میری کامیابی کا اعلان ہوگا دوسرے دن ٹرالرمافیا ضلع گوادر کا سمندر چھوڑ کر بھاگ جائے گا اور گوادر کے کرپٹ افسران بھی گوادرسے اپنی بوریا بسترلپیٹ کر چلے جائینگے،انہوں نے کہا ایم پی اے میر حمل کلمتی غیرقانونی ٹرالنگ مافیا سے بھتہ وصول کررہا ہے ،2018کے الیکشن میں اپنے مدمقابل شخص کو منشیات فروش کہنے والے نے اپنی پانچ سالہ دوراقتدار میں منشیات کے ایک اڈے کے خلاف بھی کارﺅائی نہیں کرائی تفصیلات کے مطابق بی اے پی کے مرکزی رہنمااور سابق نگران صوبائی وزیرمیرنویدکلمتی نے حق دو تحریک میں شمولیت اختیار کرلی اس سلسلے میں اپنے رہائشی گھر میںمنعقدہ شمولیتی پروگرام میں میرنوید کلمتی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایم پی اے گوادر نے جام کمال خان کے دورحکومت میں شروع کیے گئے ضلع گوادر کی تمام ترقیاتی کاموں پر بندش لگارکھی ہے یہ انکی ترقی دشمن سوچ ہے انہوں نے کہاکہ حالیہ مردم شماری میں جب ہم نے ضلع گوادرکی آبادی کو بڑھانے کے لیئے کام کیا تو ایم پی اے گوادر نے ہماری راہ میں رکاوٹ کھڑی کردی انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے ایک نشئی شخص کو وزیراعلی بلوچستان بنادیا ہے ایک نشئی شخص کو وزیراعلیٰ بنانے کی کیا ضرورت ہے میرنویدکلمتی نے کہاکہ میں پسنی کا سب سے بڑا زمین دار ہوں لیکن آرمی چیک پوسٹوں پر مجھے بھی روکا جاتا تھا اور تذلیل کی جاتی تھی لیکن مولاناہدایت الرحمان اور حق دو تحریک کی جدوجہدنے ہماری عزتوں کو پامالی سے روکا اور حق دو تحریک کی جدوجہدنے گوادر کی سیاست کو زندہ کیا انہوں نے کہاکہ مولاناکا جب دھرنا تھاتو گوادرکے سمندر میں ایک بھی ٹرالر نہیں تھا اور مولاناہدایت الرحمان کو جیل میں بندکردیاگیا تو ٹرالروں نے ایک بار ضلع گوادر کی سمندر کا رخ کیامیرنوید کلمتی نے کہاکہ میں مولاناہدایت الرحمان کی جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں اور آج سے حق دو تحریک میں شمولیت اختیار کررہاہوں ،شمولیتی پروگرام سے حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چائینہ میں ایک ارب سے زیادہ لوگ رہتے ہیں اور وہ ہم سے بعد میںآزاد ہوا ہے اور کتنے شرم کی بات ہے کہ آج بھیک مانگنے کے لیئے چائینہ کے پاس جاتے ہیں انہوں نے کہاکہ میرعبدالغفور کلمتی 1985سے گوادر میں ایم پی اے بنا اس وقت اسکے پاس نہ اتنی جائیدادتھیں اور نہ ہی یہ اتنا امیر کبیر تھا لیکن آج یہ فیملی ہزاروں ایکڑزمینوں کا مالک بنا بیٹھا ہے اور انہی لوگوں نے پانی مانگنے پر جیونی کے لوگوں پر فائرنگ کی اور انہیں شہید کیا لیکن جیونی آج بھی پیاساہے باپ جب برسراقتدارتھا تو انہوں نے پانی نہیں دیا اور آج اسکا بیٹا برسراقتدارابھی بھی جیونی کے لوگ پانی کو ترس رہے ہیں مولاناہدایت الرحمان نے بتایا کہ یہ اس ملک کے عوام کی بدقسمتی ہے کہ ان پر ایک ٹولہ قابض ہے اور ہربار یہی ٹولہ برسراقتدارآجاتا ہے چہرے وہی ہیں صرف کلب تبدیل کردیتے ہیں لیکن اب عوام کو یکجاہ ہوکر انہیں مستردکردینا ہوگا انہوں نے کہاکہ ایم پی اے گوادر ٹرالر مافیا سے بھتہ خوری میں ملوث ہے بطور ایم پی اے اگر وہ چاہے تو ضلع گوادر کے سمندر میں ایک بھی ٹرالر نظر نہیں آئے گا انہوں نے کہاکہ 2018کے الیکشن میں اپنے مدمقابل امیدوار کو منشیات فروش کہنے والوں نے اپنے پانچ سالہ دوراقتدار میں منشیات کا ایک اڈہ بھی بند کرایا اب وقت آگیا ہے کہ تمام لوگ حق دو تحریک میں شامل ہوکر ہمیں مضبوط کریں اور پانچ سال کے لیئے مجھے اقتدارمیں لے جائیں گوادر کے سمندر میں ایک بھی ٹرالر نظر نہیں آئے گا مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ کتنے شرم کی بات ہے کہ بی این پی جیسے قوم پرست پارٹی کے رہنماایف سی کی گاڑی میں بیٹھ حق دو تحریک کے کارکنان کے گھروں کی نشاندہی کراتارہا ہے ان لوگوں نے ہماری نسلوں کو تباہ کردیا ہے آج بارہ لاکھ افرادمنشیات کی لت میں مبتلا ہیں گوادر کے تین لاکھ لوگ پانی اور بجلی کے لیئے ترس رہے ہیں لوگوں کو اذیت میں مبتلا کردیاگیا ہے لیکن اب لوگوں کو ہمارے ساتھ مل کر مزاحمت کرنا ہوگا ہماری تحریک جھنڈے والی تحریک نہیں ہے یہ ایک خالصتا عوامی تحریک ہے لوگ اس جدوجہدمیں شامل ہوجائیں ہم اگر ناکام رہے توہمیں مسترد کرکے بعد میں کسی دوسرے کو آزمائیں انہوں نے کہاکہ صرف ایک میر کو چھوڑ کر ضلع گوادر کے باقی تمام میروں کو حق دوتحریک میں شمولیت کی دعوت دیتا ہوں مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ضلع گوادر کے عوام مجھے60ہزارووٹ اور پانچ سال دے دیں جس دن پولنگ اسٹیشنوں سے میری کامیابی کا اعلان ہوگا ضلع گوادر کے سمندر سے غیرقانونی ٹرالر بھاگ جائینگے اور گوادرسے کرپٹ افسران بھی بھاگ جائینگے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں