گھوٹکی ، گرین لائن ایکسپریس کا انجن پٹڑی سے اتر گیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
گھوٹکی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کے علاقے گھوٹکی کے قریب گرین لائن ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے پنڈی جانیوالی گرین لائن ایکسپریس حادثے کا شکار ہو گئی۔ گھوٹکی سٹیشن کے قریب ٹرین کا انجن ٹریک سے اتر گیا۔حادثے کے دوران لوپ لائن پر موجود فرید ایکسپریس سے ٹکرا ئوہوتے ہوتے رہ گیا تاہم حادثے کے نتیجے میں اپ ٹریک بلاک ہوگیا۔انجن ٹریک سے اترنے کے باعث پنجاب جانے والی مسافر ٹرینوں کو روک دیا گیا۔
Load/Hide Comments


