محکمہ فشریز بلوچستان نے ماہی گیروں کو آج سے 17 جون تک سمندر میں جا نے، اور لوگوں کو پکنک منانے سے روک دیا

کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان کے محکمہ ماہی گیری نے سمندری طوفان کے پیش نظر اوڑمارہ کے ماہی گیروں کو آج سے سترہ جون تک سمندر میں جانے او ر لوگوں کو سمندر کے قریب پکنک منانے سے روک دیا۔ محکمہ ماہی گیری اوڑمارہ کے حکام کے نوٹیفیکیشن کے مطابق سمندری طوفان بیپر جوائے کے پیش نظر اوڑمارہ کے ماہی گیروں کو گیارہ جون سے سترہ جون تک سمندر میں جانے سے روک دیا اسی دوران عام لوگوں کو بھی سمندر کے قریب پکنک منانے سے بھی منع کردیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں