چمن، سی ٹی ڈی سے فائرنگ کے تبادلے میں 4 مشتبہ افراد ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان کے پاک افغان سرحدی علاقے چمن میں سی ٹی ڈی کی کارروائی۔ چمن میں فائرنگ کے تبادلے میں 4 مبینہ مشتبہ افراد ہلاک۔ سی ٹی ڈی کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقے آپریشن کے دوران تخریب کاروں سے فائرنگ کے تبادلے میں 4 مشتبہ افراد ہلاک ہوگئے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق چمن میں کارروائی کے دوران مارے گئے مشتبہ افراد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔
Load/Hide Comments


