توہین الیکشن کمیشن کیس، عدم پیشی پر فوادچودھری کے وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عدم پیشی پر فوادچودھری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ الیکشن کمیشن میں فوادچودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی،چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت 5 رکنی کمیشن نے سماعت کی،فوادچودھری کی جانب سے وکیل مرزا آصف الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،وکیل آصف مرزا نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کر دی ۔چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ الیکشن کمیشن شوکاز نوٹس کے معاملے پر فیصلہ سنا چکا ہے ،آج فوادچودھری کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا، فوادچودھری نے آج تک جواب جمع نہیں کرایا۔الیکشن کمیشن نے فواد چودھری کو ا ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور کیس کی مزید سماعت 6جولائی تک ملتوی کردی ۔
Load/Hide Comments