سردار اخترمینگل سمیت تمام جماعتوں سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، میر کبیر محمدشہی
قلات (آن لائن)سہ جماعتی اتحاد نے ڈسٹرکٹ کونسل کے انتخابات کے لئے اپنی اکثریت ظاہر کردیا 16 میں سے 10 ممبران کاحمایت حاصل ہیں آغا عرفان کریم، بلوچستان کے لوگوں کی احساس محرومی کے خاتمے کے لئے سردار اخترمینگل سمیت تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سے بات چیت کے لئے تیار ہیں سابق سینیٹر میرکبیرمحمدشہی،پی ڈی ایم میں اس لئے شامل ہوئے تاکہ غیرجمہوری قوتوں کا راستہ روکا جائے مگر بدقسمتی سے پی ڈی ایم کا مقصد صرف حکومت کرنا تھا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز آغاعرفان کریم کی رہائش گاہ پر ڈسٹرکٹ ممبران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی نوابزادہ میرشعیب جان زہری جمعیت علما اسلام کے رہنما میر سعید جان لانگو سردار زادہ نعیم جان دہوار بھی موجودتھے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر آغاعرفان کریم نیشنل پارٹی کے نائب صدر میرکبیرمحمدشہی نے کہاکہ سہہ جماعتی اتحادکو ڈسٹرکٹ کونسل انتخابات میں بھاری اکثریت حاصل ہیں چیئرمین و وائس چیئرمین سہہ اتحادی جاعت کا ہی ہوگا انہوں نے کہاکہ ہمارے اتحاد کامقصد قلات کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہیں۔سابق سینیٹر میرکبیرمحمدشہی نے کہاکہ نیشنل پارٹی کو بار ہاں چیئرمین و وائس چیئرمین کے لئے آفرز دئیے گئے مگر اپنے وعدے کے مطابق سہ جماعتی اتحاد کا حصہ ہیں اور بھرپور انداز میں سپورٹ کرینگے انہوں نے مزید کہاکہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے قائد بلوچستان نیشنل پارٹی سرداراخترمینگل سے بات چیت جاری ہے بلوچستان کی وسیع تر مفاد میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کا اتفاق وقت کی ضرورت ہے ،پاکستان پیپلز پارٹی جمعیت علما اسلام اور نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ کونسل کے انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔


