تربت میں ریلی ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے مظاہرہ

تربت(نمائندہ انتخاب ) ملک آباد کے عوام کا بجلی کے لیے ریلی اور ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے مظاہرہ، چار دنوں کے بعد بجلی بحال کردی گئی،ملک آباد تربت میں عوام نے بدھ کی صبح ایک بار پھر احتجاج کرتے ہوئے سڑک بند کردی اور کیسکو کے خلاف نعرہ بازی کی، بعدازاں عوام کی بڑی تعداد نے آل پارٹیز کیچ کے کنوینر غلام یاسین بلوچ اور حق دو تحریک کے مرکزی وائس چیئرمین یعقوب جوسکی کی سربراہی میں ریلی نکال کر ڈپٹی کمشنر کیچ آفس تک مارچ کیا،ریلی کے شرکاءنے اس دوران کیسکو کی نااہلی کے خلاف شدید نعرے بازی کی، ریلی کے شرکاءنے ڈپٹی کمشنر کیچ کی آفس کے سامنے دھرنا اور ملک آباد میں بجلی کی سپلائی بحال کرنے کا مطالبہ کیا، ریلی کے شرکاءسے آل پارٹیز کیچ کے کنوینر غلام یاسین اور یعقوب جوسکی نے خطاب کیا اور چار دنوں سے گرمی کے عالم میں بجلی بند کرنے کے عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے کیسکو پر دبا¶ ڈال کر بجلی کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا، بعدازاں کیسکو نے عوامی دبا¶ پر ملک آباد میں چار دنوں سے بند بجلی بحال کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں