صدرعارف علوی حج پر روانہ، صادق سنجرانی نے قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے۔صدرِ مملکت کی غیر موجودگی میں اب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ کابینہ ڈویژن نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بطور قائم مقام صدر ذمے داریاں سنبھالنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
Load/Hide Comments


