بنوں ، نامعلوم افراد کا گھر پر دستی بموں سے حملہ،ایک شخص جاں بحق ،11زخمی
بنوں (صباح نیوز) بنوں میں تھانہ میراخیل کی حدود میں نامعلوم افراد نے ایک گھر پر دستی بموں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور11زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق دستی بم حملے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو ڈسٹرکٹ ہسپتا ل منتقل کیاگیا۔دستی بم حملے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، دھماکوں کی آواز دور تک سنی گئی۔تھانہ میرا خیل کی حدود میں ہونے والے دستی بم حملے کے بعد فورا ًبعد پولیس کی نفری متاثرہ مکان پر پہنچی اور امدادی سرگرمیوں کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا۔
Load/Hide Comments


