دکی سے مسلح افراد نے ا یک شخص کو اغوا کرلیا، مزاحمت پر ایک شخص زخمی
دکی (آن لائن) ہوسڑی کے علاقے سرخ مٹی کے مقام پرمسلح افراد نے ایک شخص جاوید خان ولد ماسٹر سرور جان لونی کو اغوا کرلیا لیویز رسالدار عبدالستار لونی کے مطابق مزاحمت پر اغوا کاروں کی فائرنگ سے مغوی کا بھائی محمد اسماعیل لونی زخمی ہوگیا۔جسے سول ہسپتال دکی منتقل کرکے ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ روانہ کردیا گیا۔وجہ عناد رشتے کا تنازعہ ہے دکی لیویز نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
Load/Hide Comments


