تحریک انصاف کراچی نے مزید 7 بلدیاتی نمائندوں کی پارٹی رکنیت ختم کردی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)میئر کراچی کے انتخاب میں عدم شرکت پر پی ٹی آئی نے مزید سات بلدیاتی نمائندوں کی پارٹی رکنیت ختم کردی ۔پی ٹی آئی سے نکالے گئے افراد میں عبدالرحمان خان، طاہر پرویز، منیدالرحمان، حیات اللہ، سید امجد حسین، عاطف حیات اور دولت خان شامل ہیں۔سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی نے ارکان کی رکنیت کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔اب تک پی ٹی آئی کے 24 بلدیاتی نمائندوں کی رکنیت منسوخ کرچکی ہے۔
Load/Hide Comments


