خوشاب،دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے 3 لڑکے ڈوب گئے، ایک کی لاش نکال لی گئی
خوشاب(مانیٹرنگ ڈیسک) ضلع خوشاب میں دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے 3 لڑکے ڈوب گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دریائے جہلم میں ڈوبنے والے 3 لڑکوں میں سے ایک کی نعش نکال لی گئی۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ 2 لڑکوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ تینوں لڑکے گزشتہ روز دریائے جہلم میں نہانے گئے تھے۔
Load/Hide Comments


