صوبائی وزیر داخلہ کا بی این پی کے ہڑتال کے دوران روڈ بندش سے اموات کی خبروں کا نوٹس

کوئٹہ(یو این اے )صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بی این پی کے ہڑتال کے دوران روڈ بندش سے اموات کی خبروں کانوٹس لے لیا۔ گزشتہ روز صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان ضیا ء اللہ لانگو جو جرمنی کے دورے پر ہیں نے بلوچستان میں کل ہڑتال کے دوران روڈ کی بندش سے اموات کی خبروں کا نوٹس لے لیا ہے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم بلوچستان کو واقعے کی تحقیقات کرنے اور ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔واضح رہے کہ یونیورسل نیوز ایجنسی کی جانب سے تحقیق کی گئی وہ خبر جھوٹ پر مبنی جبکہ تصویر پرانی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں