چاغی، چینی اور کھاد کی اسمگلنگ کے آڑ میں ٹرانسپورٹرز کو ہراساں کیا جارہا ہے، نیشنل پارٹی
چاغی(یو این اے )نیشنل پارٹی چاغی کے پریس ریلیز میں کہاگیاہے کہ چینی اور کھاد کی اسمگلنگ کے نام پر ٹرانسپورٹرزاور عام لوگوں کو چیک پوسٹوں پر تنگ کیاجارہاہے جبکہ چینی اور کھاد مافیاز چیک پوسٹوں پر بھتہ دیکر آسانی سے ٹرکوں ودیگرگاڑیوں کے ذریعہ چینی اور کھاد پاس کرارہے ہیں ان مظالم کے خلاف آل پاکستان بس یونین کے ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہیں بیان میں کہاگیاہے کہ لکپاس سے لیکر نوکنڈی اورافغان سرحدی پوائنٹ ڈک تک روزانہ کروڑوں روپے کی بھتہ وصول کی جارہی ہے مگر سزا عام لوگوں کو دی جارہی ہے ان چیک پوسٹوں پر مسافر بردار اورعام گاڑیوں کوگھنٹوں روک کریہ باور کرایا جارہاہے کہ چینی اورکھاد اسمگلنگ روکی جارہی ہے جوکہ صرف ایک دھوکہ اورلوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے کوئٹہ سے لیکر چاغی تک وزیراعلی ودیگرحکومتی کارندوں نے چینی اورکھاد کے کاروبار میں پنجے گاڑ لئے ہیں حقیقی تاجران کی بجائے چینی پرمٹ اپنے چہیتوں کے نام پر دئے جارہے ہیں ایک طرف چاغی سمیت دیگراضلاع میں چینی اورکھاد کی قلت ہے تودوسری جانب ان ہی اضلاع سے روزانہ کئی ٹرک چینی اور کھاد سرکاری سرپرستی میں افغانستان اسمگلنگ کی جارہی ہے نیشنل پارٹی حکومتی نمائندوں چاغی انتظامیہ ودیگرذمہ دار اداروں اورچینی وکھاد مافیاز کے آپسی گھٹ جوڑ سے جاری چینی وکھاد کے گورکھ دھندے اور چیک پوسٹوں پر عام لوگوں کوتنگ کرنے انکی تذلیل کرنے کے عمل کے خلاف بھرپور انداز میں احتجاج کرے گی اور ذمہ داران کے مکرہ چہرے بھی بے نقاب کرے گی۔


