گوجرانوالہ،چھت گرنے سے 2 بچیوں سمیت خاتون جاں بحق،5افراد زخمی
گوجرانوالہ(صباح نیوز) گوجرانوالہ میں بارش کے باعث گھر کی بوسیدہ چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکے میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں بارش کے باعث گھر کی بوسیدہ چھت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 2 بچیاں اور ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 50 سالہ حاجرہ، 13 سالہ مریم اور 2 سالہ نور شامل ہیں۔ حکام نے بتایا کہ افسوسناک واقعے میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


