بڑھتی آبادی قومی منصوبوں کو متاثر کرتی ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بڑھتی آبادی قومی منصوبوں کو متاثر کرتی ہے، آبادی اور دستیاب وسائل کے درمیان توازن رکھنا ہو گا۔آبادی کے عالمی دن کے موقع پر جاری کئے گئے بیان میں وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ بڑھتی آبادی اور دستیاب وسائل کی ضروریات میں وسیع تفاوت پر توجہ مرکوز کرنا ہو گی۔انہوں نے کہا کہ برداریوں اور لوگوں کو بااختیار بنانے کے لیے مثبت پالیسی اقدامات کی ضرورت پر توجہ دینا ہو گی۔ شہباز شریف نے کہا کہ آبادی اور دستیاب وسائل کے درمیان توازن رکھنا ہو گا، آبادی اور وسائل میں توازن قائم کرنا لاکھوں لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اہم ہے۔
Load/Hide Comments


