کیو ڈی اے انکیلو اور فارمز ویلی ہاﺅسنگ اسکمیوں کیخلاف منفی پروپیگڈا کیا جارہا، ترجمان کی وضاحت

کوئٹہ : کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کیو ڈی اے) کے ترجمان نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ کیو ڈی اے کی متعلقہ شعبہ تمام متعلقہ ریکارڈ کی تصدیق اور تمام ضابطہ اخلاق کو پورا کرنے کے بعد کیو ڈی اے انکلیو اور کیو ڈی اے فارمز ویلی کے نام سے ہاﺅسنگ سوسائٹی شروع کی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگ اپنے مقاصد کیلئے غیر ضروری منفی پروپیگنڈہ کے ذریعے مذکورہ ہاﺅسنگ اسکیموں کو سبو تاژ کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے صرف جھوٹے پروپیگنڈہ کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں اگر اس سلسلے میں کسی بھی شخص یا ادارے کو مذکورہ ہاسنگ اسکیم کے حوالے سے کوئی اعتراض ہے تو وہ مناسب فورم سے اور متعلقہ شعبے سے رجوع کرسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں