ڈسٹرکٹ کونسل حب کے ٹینڈررز میں گھپلوں کا انکشاف، کروڑوں کے ٹھیکوں کی بندر بانٹ

اوتھل (این این آئی) ڈسٹرکٹ کونسل لسبیلہ میں ڈسٹرکٹ کونسل حب کے ٹینڈررز میں گھپلوں کا انکشاف، ڈسٹرکٹ کونسل حب کے فعال ہونے کے باوجود کروڑوں روپے کے ٹھیکے جوکہ ضلع حب کے ہیں،اے ڈی ایل جی لسبیلہ نے بندربانٹ کرکے اپنے منظور نظر ٹھیکیداروں کو دلوا دئے،اور خود ٹینڈرز والے دن اپنے آفس سے غائب رہے۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز ڈسٹرکٹ کونسل لسبیلہ بمقام اوتھل میں ڈسٹرکٹ کونسل حب کے ٹینڈررز میں گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے۔ڈسٹرکٹ کونسل حب کے چیئرمین فعال ہونے کے باوجود کروڑوں روپے کے ٹھیکے جوکہ ضلع حب کے تھے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ لسبیلہ نے بندربانٹ کرکے اپنے منظور نظر ٹھیکیداروں کو دلوا دیئے،اور خود ٹینڈرز والے دن اپنے آفس سے غائب رہے۔ڈسٹرکٹ کونسل حب کے چیئرمین بھی فعال ہوچکے ہیں اس کے باوجود ڈسٹرکٹ کونسل حب کے ٹینڈر ڈسٹرکٹ کونسل لسبیلہ اوتھل کے اے ڈی ایل جی کی طرف سے کرانا قانون کی خلاف ورزی ہے جس میں ٹھیکوں کی بندر بانٹ کی گئی اور ذمہ دار افسر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ لسبیلہ اپنے آفس سے غائب تھے۔عوامی حلقوں نے محکمہ لوکل گورنمنٹ بلوچستان کے اعلیٰ حکام سے فوری مزکورہ ٹینڈرز منسوخ کرنے اور ڈسٹرکٹ کونسل حب میں کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں