چمن، ریلوے پھاٹک سے 10 کلو وزنی بم برآمد، ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا

چمن (یو این اے) چمن ریلوے اسٹیشن کے قریب پھاٹک پر پل کے نیچے نامعلوم شرپسندوں نے بم نصب کیا تھا، جس کی اطلاع پولیس کو ملتے ہی علاقے کو گھیرے میں لے لیا، پھاٹک ٹریفک کیلئے مکمل بند کردیا گیا، فوج اور ایف سی کی نفری بھی موقع پر پہنچ گئی، بم کو ناکارہ بنانے کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کیا گیا جس پر کارروائی کرتے ہوئے بم کو کامیابی سے ناکارہ بنایا گیا اور چمن شہر کو بڑی تباہی سے بچالیا۔ پولیس کے مطابق بم ریموٹ کنٹرول ہوسکتا ہے، بم 8 سے 10 کلو وزنی بم معلوم ہورہا ہے۔ واضح رہے بلوچستان میں سیکورٹی تھریٹ ہے اور سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں