وڈھ کشیدہ صورتحال کی آڑ میں بلوچستان کے عوام کو یر غمال بناکر رکھا گیا ہے، جھالاوان عوامی پینل

کوئٹہ (این این آئی) جھالاوان عوامی پینل کے رہنماءمیر ندیم الرحمن نے کہا ہے کہ وڈھ کی مخدوش صورتحال کی آڑ میں بلوچستان کے عوام کو یر غمال بناکر رکھا گیا ہے،بی این پی مسلح جتھوں کے ذریعے اپنی سیا ست بچانے کی کوشش کر رہی ہے ، وڈھ معاملے کا حل قبائلی و قانونی طریقے سے نکالا جاسکتا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ وڈھ معاملے کو حل کر نے کے لئے غیر جانبدارانہ کمیٹی بنائی جائے جو مسئلے کا فوری طورپر حل نکال سکے ۔یہ بات انہوں نے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی صورتحال کو ایک بار پھر خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، وڈھ میں مسلح جتھوں کے ذریعے وڈھ بازار کو بند کر کے رکھا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہے جس کا حل قبائلی روایات میں موجودنہیں ہو لیکن بی این پی وڈھ معاملے پر اپنی سیا ست چمکا نہ چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بی این پی کے ایم پی ایز جام کمال کے دور میں ترقی کے مخالف تھے لیکن وہ آج دوغلا پن کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بلو چستان کے عوام کو ایک منظم سازش کے تحت دست و گریباں اور بلو چستان کو اندھیروں کی طرف دھکیلاجا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جھوٹ اور الزامات کے ذریعے مسئلے کا حل نہیں نکالا جا سکتا ، بی این پی کی جانب سے لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیاہے کہ وڈھ معاملے کو حل کر نے کے لئے غیر جانبدارانہ کمیٹی بنائی جائے جو مسئلے کا فوری طورپر حل نکال سکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں