سائفر تحقیقات، ایف آئی اے نے عمران خان کی 25 جولائی کوطلبی نوٹس زمان پارک میں موصول کرادیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)نے سائفر کی تحقیقات میں چیئرمین تحریک انصاف کی 25 جولائی کو طلبی کا نوٹس زمان پارک لاہور میں ان کی رہائشگاہ پر موصول کرا دیا۔ ایف آئی اے کے اہلکار نے لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائشگاہ زمان پارک میں نوٹس وصول کرایا۔ نوٹس میں ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی کو متعلقہ دستاویزات اور شواہد ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے نے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کو بھی نوٹس جاری کیے ہیں، دونوں کو 24 جولائی کو ایف آئی اے کی جوائنٹ انکوائری ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں