توشہ خانہ چوری کا کیس ہے، مزید بھاگنے کی گنجائش نہیں، عطا تارڑ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کا کیس چوری کا کیس ہے جس میں مزید بھاگنے کی گنجائش نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ کس نے کہا تھا کہ تحفے بیچ دیں اور اس کا ریکارڈ نہ رکھیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں آکر جواب دینا ہوگا، توشہ خانہ کا کیس چوری کا کیس ہے جس میں مزید بھاگنے کی گنجائش نہیں۔عطا تارڑ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر جرم ثابت ہوچکا، بھاگنے اور تاریخیں لینے سے آپ بچ نہیں سکتے۔ دلیل دی جاتی ہے کہ باقیوں نے بھی توشہ خانہ سے تحائف لئے۔انہوں نے کہا کہ آپ کیس کو 6 سال تک چلانا چاہتے ہیں تو چلا لیں، یہ کوئی بات نہیں کہ وکیل کہے کہ میرا بیٹا لندن سے آ رہا ہے سماعت ملتوی کردیں۔ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ٹرائل ایک سال سے چل رہا ہے، کسی نے توشہ خانہ کے تحائف فروخت نہیں کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں