وڈھ کے عوام کو یرغمال بنانے والے بلوچستان کے غدار پارلیمنٹ کے اندر بیٹھے ہیں، جھالاوان عوامی پینل
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جھالاوان عوامی پینل کے مرکزی رہنما ندیم الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے غداراور تخریب کار پارلیمنٹ کے اندر بیٹھے ہوئے ہیں، ڈیتھ اسکواڈ کو مضبوط بنا کر بلوچستان کے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، بلوچستان کے عوام کا استحصال کیا جارہا ہے، وڈھ میں عوام کو یرغمال بنا کر رکھا ہوا ہے، راکٹ لانچر کے ذریعے آبادیوں پر حملے کیے جارہے ہیں، ان لوگوں نے سرکاری عمارتوں پر مورچے بنائے ہوئے ہیں۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جھالاوان عوامی پینل کے مرکزی رہنما ندیم الرحمان بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں بلوچستان کے حوالے یہاں پریس کانفرنس کی گئی اصل میں یہی وہ ناسور ہیں جنہوں نے بلوچستان کو اس نہج تک پہنچایا ہے، جھوٹ پر مبنی پراپیگنڈے کے زور پر وہاں کے محب وطن لوگوں پر الزام لگائے جارہے ہیں جس کی ہم پریس کانفرنس کے ذریعے مذمت کرتے ہیں۔ بلوچستان میں ڈیتھ اسکواڈز کو مسلسل مضبوط بنایا جارہا ہے تاکہ وہاں کے حالات کو خراب کیا جاسکے جبکہ ان تخریب کاروں کو پالنے والے غدار اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے اندر بیٹھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان عوام کا استحصال کیا جارہا ہے۔ قومی اسمبلی میں بیٹھ کر بڑی بڑی باتیں کی جاتی ہیں جبکہ یہی لوگ بلوچستان کے عوام کے اوپر مظالم ڈھارہے ہیں جس کے ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں، ایک ستر سالہ بزرگ کو اغوا کرکے اختر مینگل نے اپنے گھر میں رکھا جس کے برعکس جرگہ بلایا گیا اور انہیں آزاد کروایا گیا، بلوچستان کے محب وطن عوام نے فیصلہ کیا کے وہ کیسی جاگردار نظام کو نہیں مانیں گے، میاں صاحبان کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ وہ اپنے چند وو¿ٹوں کی خاطر بلوچستان میں پاکستانیت کو داﺅ پر نہ لگائیں، وڈھ میں عوام کو یرغمال بنا کر رکھا گیاہے، راکٹ لانچر کے ذریعے آبادیوں پر حملے کئے جارہے ہیں، بلوچستان میں ان لوگوں نے سرکاری عمارتوں پر مورچے بنائے ہوئے ہیں، ریاست پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسلام آباد میں کوئی سمجھدار نہیں جو اس بات کا نوٹس لے، یہاں کوئی نہیں جو تخریب کاروں کو لگام ڈال سکے، اختر مینگل خود کو بلوچستان کا وارث کہتا ہے اصل میں وہی تخریب کار ہے، سیاستدانوں نے اپنی تقریروں کے ذریعے نوجوانوں کو ورغلایا اور اندھرے کی جانب دھکیلا جن کرائے کے قاتلوں کے ذریعے بلوچستان کو ڈیل کرنا چاہتے ہیں، جاوید مینگل کے وڈھ والے گھر مصلح جتھوں کو پناہ دی ہوئی ہے اور ان کے گھر میں بھاری اسلحہ پڑا ہوا ہے۔


