کراچی میں راہ چلتی لڑکی سے سرعام نازیبا حرکت کا ایک اور واقعہ، ملزم گرفتار
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے اورنگی میں لڑکی کیساتھ سرعام نازیبا حرکت کرنیوالا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔مطابق اورنگی ٹاون میں راہ چلتی لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت کا واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی، عبایہ پہنے ایک لڑکی گلی میں سے گزر رہی تھی کہ موٹرسائیکل سوار شخص پیچھے سے آیا اور لڑکی کے پاس پہنچ کر نازیبا حرکت کر کے موٹرسائیکل بھگا لے گیا۔ویڈیو میں لڑکے کا چہرہ واضح نظر آیا جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب لڑکی صبح دفتر جا رہی تھی۔واضح رہے کہ اس طرح کا ایک اور واقعہ کراچی کےعلاقے گلستان جوہر میں پیش آیا تھا جس کی ویڈیو میں لڑکے کا چہرہ واضح نہیں تھا تاہم پولیس تحقیقات میں مصروف ہے۔
Load/Hide Comments


