میر اسد اللہ کے گھر پر حملہ کرنیوالے بلوچ نہیں، نہ ہی انہیں بلوچستان کی سیاست گوارا ہے، بی این پی

پنجگور (آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما میر نزیر احمد نے گزشتہ روز بی این پی عوامی کے مرکزی صدر میر اسد اللہ بلوچ کے گھر پر بم حملے کی مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں ایک بار پھر سیاسی لوگوں کو سیاسی جمہوری راہوں سے دور کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے بلوچ قومی سیاست اس طرح کے حیلے حربوں سے پیچھے نہیں ہٹے گی انہوں نے کہا ہے کہ بلوچ چادر و چار دیوار انتہائی مقدس سمجھا جاتے ہیں کسی بھی رنجش کسی بھی نفرت کیلئے گھروں کو تقدس سمجھا جاتا ہے گھروں میں گھسنے والوں کے ہزاروں خونی رنجش ختم کیا جائے گا اس کی حرمت بلوچ قوم کی زیست و مرگ سے مشروط ہے۔ میر اسد اللہ بلوچ کے گھر پر حملہ کرنے والوں پر بلوچ ہونے کا سوال ہے اس طرح کے عمل سے جانا جاتا ہے کہ ان لوگوں کو بلوچستان کی سیاست گوارا نہیں ہے ہم اس عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں