بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے تحت نال میں 2 روزہ بلوچستان کتاب کاروان کا اختتام
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی نال زون کی جانب سے ” بلوچستان کتاب کاروان“ کے نام سے دو روزہ ک±تب میلے کا انعقاد کیا گیا جو کہ کامیابی کے ساتھ آج ختم ہوا۔ کتاب میلہ میں طلباءاور اساتذہ سمیت دیگر شعبہ کے لوگوں نے شرکت کرکے مختلف موضوعات پر کتابیں خریدیں۔ کتاب میلہ نال کے دو مقامات پر منعقد کیا گیا، اس دو روزہ کتب میلے کا آغاز 26 جولائی کو بمقام نال تھانہ خضدار اسٹاپ کے سامنے کیا گیا جبکہ دوسرے روز گریشہ سیکنڈری ہائی اسکول میں کتب میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف موضوعات پر کتابیں رکھی گئی تھی۔ بلوچستان کتاب کاروان بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی کتاب میلہ کا ایک لیمپئین ہے جو مختلف اوقات میں تعلیمی اداروں سمیت مختلف دوسرے مقامات پر منعقد کی جاتی ہے۔ بلوچستان کتاب کاروان کا مقصد بلوچستان میں کتب بینی کو فروغ دینا ہے جس کی وجہ سے ایک کتاب کلچر ماحول قائم کیا جائے۔


