گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو حمل جئیند کلمتی کے نام سے منسوب کیا جائے، ثنابلوچ
خضدار(مانیٹرنگ ڈیسک)رکن صوبائی اسمبلی ثنابلوچ نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ بلوچستان کے سیاسی، نفسیاتی، ثقافتی و قومی تشخص کو مدنظر رکھتے ہوئےگوادرائیرپورٹ کو ساحل بلوچ کے تاریخی محافظ لیجنڈری حمل جئیندکلمتی کے نام سے منسوب کرنا چاہیے۔پاکستان کے رہنماؤں کے نام سے ملک بھر میں ادارے، شاہراہیں، عمارات کثیر تعداد میں منسوب ہیں ۔ ۔یاد رہے کہ قومی اسمبلی نے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام فیروز خان نون سے منسوب کرنے کی قرارداد کی منظوری دیدی۔منگل کو قومی اسمبلی میں رانا قاسم نون نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہاکہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام فیروز خان نون سے منسوب کیا جائے جس کی ایوان نے منظوری دیدی ۔
Load/Hide Comments


