قلات ڈسٹرکٹ اسپتال میں سہولیات اور ادویات کی کمی کیخلاف بھرپور احتجاج ہوگا، جے یو آئی نظریاتی
قلات (نمائندہ انتخاب) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قلات میں ادویات کی کمی اور سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف جے یو آئی نظریاتی کی جانب سے اسپتال کو احتجاجاً 9 اگست کو تالا لگانے کا فیصلہ۔ جمعیت علماءاسلام نظریاتی کا اجلاس بی اینڈ آر ریسٹ ہاﺅس میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ضلعی امیر جے یو آئی مولانا عبدالسلام جتک نے کی، بلوچستان کے صوبائی نائب امیر مولانا محمد حیات نیچاری کی خصوصی شرکت۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا جسکی سعادت حافظ علی احمد عاجز نے حاصل کی۔ اجلاس میں جمعیت علماءاسلام نظریاتی قلات کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا منیر احمد نیچاری، نائب امیر مفتی محمد ناصر مینگل، تحصیل امیر قاری محمد صادق جتک، جنرل سیکرٹری شیر جان رودینی، سیکرٹری اطلاعات اسرار احمد ساسولی، حاجی فیض محمد عالیزئی، ٹکری غلام محمد لانگو، حاجی عبد الحمید شاہوانی، شاعر حافظ علی احمد عاجز، جے ٹی آئی نظریاتی بلوچستان کے صوبائی معاون فضل اللہ عمرانی، محمد عارف میراجی و دیگر نے شرکت کی۔ ضلعی جنرل سیکرٹری نے اجلاس میں ایجنڈا پیش کیا ایجنڈے میں سول اسپتال قلات زیر بحث آیا۔ اجلاس سے جمعیت علمائے اسلام نظریاتی کے سینئر ساتھیوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سول اسپتال میں کئی عرصہ سے ادویات و دیگر سہولیات کا فقدان ہے، کئی بار سول اسپتال انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ کیخلاف جمعیت علماءاسلام نظریاتی احتجاج ریکارڈ کراچی لیکن اس کے باوجود سول ہسپتال قلات کے ایم ایس نسیم لانگو ہسپتال میں ادویات کی کمی کو پورا نہیں کرسکے ہیں دن بدن سول ہسپتال میں مسائل جنم لے رہی ہے اسپتال میں مریض رل گئے ہیں لیکن ہمارے ایم پی اے ایم این اے خاموش ہے یہی حکمران ہمارے عوام کی ووٹ سے منتخب ہوئے لیکن آج تک اسمبلی کے پلیٹ فارم پر آواز نہیں اٹھایا اور عملی کام بھی نہیں کئے لیکن جمعیت علماءاسلام نظریاتی واحد پارٹی ہے جس نے ہمیشہ ہر فلور پر آواز بلند کی ہے عوام کو اسپتال میں کچھ بھی ریلیف نہیں مل رہا۔ اس حوالے سے انشاءاللہ سول ہسپتال تالا لگائیں گے جمعیت علماءاسلام نظریاتی کے کارکن اور تمام پارٹیوں کے نمائندے اور قلات کے باشعور عوام تیار ہے اس احتجاج میں قلات کے عوام سول سوسائٹی و دیگر پارٹیوں اور ہر طبقہ فکر کو ہم ساتھ چلنے کی دعوت دیتے ہیں 9 اگست بروز جمعرات بوقت 9 بجے صبح DHQ ہسپتال کو تالا لگایا جائے گا سہولیات کی فراہمی و اپنے حقوق کیلئے ہم کسی بھی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔


