جلاؤ گھیراؤ مقدمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 دن کی توسیع

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 دن کی توسیع کر دی۔جمعہ کو لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے اداروں کیخلاف تقریر اور جلائو گھیرائو کے مقدمے کی سماعت کی، پی ٹی آئی رہنما کو جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پر پیش کیا گیا۔عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 دن کی توسیع کر دی اور پی ٹی آئی رہنما کو 17 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔انسداد دہشتگردی عدالت نے پولیس کو سابق وزیر کیخلاف جلد چالان جمع کرانے کی ہدایت بھی کی۔یاد رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد اداروں کے خلاف تقریر اور جلائو گھیرا ئوکے کیس میں نامزد ہیں، سابق وزیر کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں