40کروڑ کا جھنڈا لگانے کیخلاف درخواست ،چیف سیکرٹری پنجاب سے تحریری رپورٹ طلب
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے 40 کروڑ کا جھنڈا لگانے کیخلاف درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب سے تحریری رپورٹ طلب کرلی۔یوم آزادی کے موقع پر لاہور کے لبرٹی چوک پر 40 کروڑ کا جھنڈا لگانے کے اقدام کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔جسٹس راحیل کامران نے شہری عامر سکندر کی درخواست پر سماعت کی۔وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پرچم لہرانے کیلئے حکومت کی جانب سے 40 کروڑ روپے کا کوئی فنڈ مختص نہیں کیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب سے معاملے کی تفصیلی تحریری رپورٹ طلب کرلی۔
Load/Hide Comments


