کوئٹہ کے نواحی علاقے میں لڑکا اور لڑکی کو قتل کردیا گیا، ملزم فرار
کوئٹہ (انتخاب نیوز) سیاہ کاری کے الزام میں لڑکی سمیت ایک شخص قتل۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سیاہ کاری کے الزام میں لڑکی سمیت ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔ کوئٹہ کے علاقے کلی زریں میں مسمی لطیف اور مسمی بابل ولد عبدالحکیم قوم جتک نے فائرنگ کرکے اپنی بہن بنام گل بخت دختر عبدالحکیم قوم جتک بعمری 18۔20 سال سکنہ کلی زرین اور احمد علی ولد صوبہ خان قوم جمالی سکنہ کلی زرین کو سیاہ کاری کے الزام میں قتل کردیا۔ واقعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگئے۔ مزید تفتیش انتظامیہ کررہی ہے۔ سیاسی و سماجی حلقوں کے مطابق لوگ اپنی معمولی معمولی رنجشوں اور گھریلو جھگڑوں کی بنیاد پر لوگوں کو قتل کرکے انہیں سیاہ کاری کا نام دیتے ہیں۔
Load/Hide Comments


