بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے تحت اے سی، سیکشن آفیسرز اور ڈی ایس پی کے امتحانات نومبر 2023 میں ہوں گے
کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان پبلک سروس کمیشن نے اسسٹنٹ کمشنرز ،سیکشن آفیسرز اور ڈی ایس پی کے امتحانات (پی سی ایس) نومبر 2023 میں منعقد کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔واضع رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجونے امیدوار طلباءکی جانب سے پی سی ایس امتحانات کے انعقاد میں توسیع کی درخواست کے پیش نظر بلوچستان پبلک سروس کمیشن کو پی سی ایس امتحان سی ایس ایس اسپیشل امتحان کے بعد منعقد کرنے کی ہدایت کی تھی وزیراعلیٰ نے یہ فیصلہ طلبہ کے وسیع تر مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے کیا ہے تاکہ سی ایس ایس اسپیشل امتحان دینے والے طلباءکے لئے بھی پی سی ایس کے امتحان میں بیٹھنے میں آسانی ہو اس حوالے سے طلباءکا درینہ مطالبہ تھا کہ پی سی ایس کا امتحان سی ایس ایس اسپیشل مقابلے کے امتحان کے بعد شیڈول کیا جائے طلباءنے اس مقصد کے لئے کئی ایک فورم پر اپنی آواز بھی اٹھائی جس پر وزیراعلیٰ کی ہدایت پر وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری عمران گچکی نے چیئرمین بلوچستان پبلک سروس کمیشن عبدالسالک سے رابطہ کرتے ہوئے ان سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا جس کے بعد بلوچستان پبلک سروس کمیشن نے فیصلہ کیا کہ پی سی ایس کا امتحان سی ایس ایس کے مقابلے کے امتحان کے بعد لیا جائیگا پی سی ایس اور سی ایس ایس کا امتحان دینے والے طلباءنے وزیراعلیٰ کے اس فیصلے کو سراہا ہے جبکہ وزیراعلیٰ نے امیدوار طلباءکو تلقین کی ہے کہ تمام امیدوار مقابلے کے اس امتحان میں بھرپور محنت کریں اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے ملک اور صوبے کے لئے سول سروس میں اپنی خدمات سرانجام دیں سی ایس ایس اور پی سی ایس کے امتحانات میں کامیابی کے بعد سول سروس میں آنے کا ایک موقع ملتا ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہیں صوبے اور ملک کے وسیع تر مفاد میں عوام کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرنی چاہیے۔


