کیچ اور کوئٹہ سے مزید دو نوجوان لاپتا، دو دن میں تعداد 14 ہوگئی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان کے ضلع کیچ اور کوئٹہ سے مزید دو نوجوان لاپتا۔ اطلاعات کے مطابق لاپتا ہونے والوں کی شناخت یحییٰ اور شیر جان ولد لیاقت امین کے ناموں سے ہوئی۔ یحییٰ کو کوئٹہ اور شیر جان کو تربت سے لاپتا کیا گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق 22 سالہ شیر جان کو 11 اگست 2023ءکو شام 6 بجے کے قریب بلوچی بازار آپسر تربت سے اس کی دکان سے لاپتا کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دو دن کے دورانیے میں بلوچستان بھر سے 14 افراد کو لاپتا کیا گیا ہے۔ لاپتا ہونے والوں میں ایک کو پنجگور، ایک کو کراچی، ایک کو خضدار، دو کو تربت سے جبکہ سات افراد کو کیچ کے علاقے حیرآباد سے لاپتا کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں