پنجگور کے زمینداروں کی حوصلہ افزائی کیلئے کھجور میلے کا انعقاد، 25 اقسام کے اسٹال لگائے گئے

پنجگور (این این آئی) پنجگور ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر امجد حسین سومرو کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر الیاس شاد بلوچ کی زیرنگرانی کھجور کے زمینداروں کی حوصلہ افزائی کے لئے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج پنجگور میں کھجور میلہ منعقد کیا گیا جس میں زمینداروں نے مختلف اقسام کے کھجور وں کے اسٹال لگائے گئے جس میں 25 اقسام کی کجھوریں موجود تھیں کھجور میلہ میں پنجگور کے زمینداروں سمیت سیاسی وسماجی شخصیات اور کالج اور سکولوں کے طلبہ نے اسٹالوں پر رکھے گئے کھجور وں میں خاص دلچسپی لیا پنجگور میں کھجور میلہ پہلی مرتبہ منعقد کیاگیا کھجور میلہ میں زمیندار ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری حاجی خالد نائب صدر حاجی منصور احمد جمعیت علماءاسلام کے امیر حافظ محمد اعظم، مفتی محمد آصف مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر اشرف ساگر یاسر بلوچ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عابد حسین پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج چتکان جاویداحمد ایس پی پولیس جمال خان کاکڑ ڈی ایس پی ملک احمد رسالدار میجرلیویز صابر علی گچکی حاجی عبدالواحد بلوچ نصیراحمد زراعت آفیسر حامد ابراھیم نے خصوصی طور پر شرکت کی کھجور میلہ کا افتتاح بدست ایس پی پولیس جمال خان کاکڑ ہوا کھجور میلہ کے حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر الیاس شاد اور دیگر نے اپنے تاثرات بیاں کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے توسط میلہ منعقد کرنا زمینداروں کی حوصلہ افزائی اور کھجور کے مختلف ورائٹیز کو ملک اور بیرون ملک متعارف کرانا ہے انہوں کہا کہ پنجگور میں کھجور کی 116 اقسام پیدا ہوتی ہیں اور 22 ایسی اقسام ہیں جن کی کمرشل بیس پر پروڈکشن ہوتی ہے کھجور کے باغات 18 ہزار ایکٹر پر پھیلے ہوئے ہیں موزاتی ،جوان سر ،ہیلنی ،زردان، کہربا سبزو مشہور اقسام ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کی چاہتی ہے کہ زمیندار اپنی پاوں پر کھڑے رہیں اور اس بات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے اپنے تئین ایک کھجور میلہ کا اہتمام کیا ہے تاکہ پنجگور کے کھجور وں کی بابت ہر خاص وعام کو آگاہی ہو اور ساتھ میں زمینداروں کی بھی حوصلہ افزائی ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں