جارجیا کے انتخابات میں مداخلت ،سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد

جارجیا (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جارجیا کے انتخابات میں مداخلت کے الزام پرفرد جرم عائد کر دی گئی۔ ٹرمپ پر سال 2020 کے صدارتی الیکشن میں مداخلت سے متعلق مقدمے پر گرینڈجیوری نے فیصلہ سنایا جس نے پیر کے روز ایک دن کی سماعت کے بعد سابق صدر پر فرد جرم عائد کردی۔ استغاثہ نے جارجیا میں 2020کے انتخابات پلٹنے کے لیے ٹرمپ کی کوششوں پرثبوت پیش کیے۔ اس کے علاوہ سماعت میں ٹرمپ کے 18 اتحادیوں پربھی جارجیا میں 2020کے انتخابات میں مداخلت کی فردجرم عائدکی گئی۔ خیال رہیکہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف یہ چوتھا مجرمانہ مقدمہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں