تربت سے بیرون ملک اسمگلنگ ناکام، گھر میں چھپائی گئی ڈھائی ٹن منشیات برآمد
کوئٹہ (آن لائن) اے این ایف کے عملے نے تربت کے علاقے میں بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ڈھائی ٹن منشیات برآمد کرکے قبضے میں لے لی۔ تفصیلات کے مطابق اے این ایف کے عملے نے خفیہ اطلاع ملنے پر تربت کے علاقے واش ولی کے مقام پر ایک گھر پر چھاپہ مار کر وہاں پر چھپائی گئی 2080 کلو گرام چرس ، 290 کلو ہیروئن ، 195 کلو آئس برآمدکرکے قبضے میں لے لی قبضے میں لی جانے والی منشیات کا وزن ڈھائی ٹن بتایا جاتا ہے۔ تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں منشیات بیرون ملک سمگل کی جانی تھی کہ اے این ایف کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ مزید کارروائی اے این ایف کا عملہ کررہا ہے۔
Load/Hide Comments


