کوئٹہ میں میاں، بیوی اور 4 سالہ بچے کے قتل میں ملوث 2 افراد سمیت متعدد ملزمان گرفتار
کوئٹہ (آئی این پی) صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ میں میاں بیوی اور چار سالہ معصوم بچے کے قاتلوں کا پولیس نے سراغ لگا تے ہو ئے واردات میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اس کے علا وہ مسروقہ مو ٹر سائیکلیںبر آمد کر کے اشتہا ری ملزمان اورمتعدد افغان با شندوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پو لیس ذرائع کے مطابق ڈی آئی پولیس کوئٹہ اعتزاز احمد گورایہ ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ کیپٹن (ر)زوہیب محسن ایس پی سریاب ڈویژن ضیا الحق مندوخیل کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی پی او سریاب سرکل سلیم شاہوانی کی نگرانی ایس ایچ او عبدالخالق شہید نعمت اللہ نے عملے کے دیگر افراد کے ساتھ کا میاب کارروائی کرتے ہوئے میاں، بیوی اور ان کے 4سالہ معصوم بچے کے قتل میں ملوث ملزمان نقیب اللہ عرف پہلوان اور عبداللہ عرف عبدالخالق کو گرفتار کرکےان کے قبضے سے ایک عدد پشتول اور واردات میں استعمال ہونیوالی موٹر سائیکل برآمدکرلی ہے گرفتار ملزمان سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہے واضح رہے میاں بیوی اور ان کے چار سالہ بچے کو موٹر سائیکل پر جا تے ہو ئے فا ئرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد ملزمان فرار ہو گئے تھے جن کا پو لیس نے کا میابی سے سراغ لگا کر انہیں گرفتار کر لیا ہے دورسی جا نب سے پو لیس نے مختلف کا رروائیوں میں افغان باشندوں سمیت 12ملزمان کو گرفتار کرکے اُنکے قبضے سے اسلحہ ایمونیشن موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں ہیں پشتون آباد پولیس نے اشتہاری ملزمان فرید اور آمر مسیح جبکہ انڈسٹریل پولیس نے محبوب کے قبضے سے 2مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کر کے انہیں گرفتار کر لیا ہے اسی طرح جناح ٹاﺅن پولیس نے اشتہاری ملزم دوست محمد کو دھر لیا ہے گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا سلسلہ جا ری ہے ۔


