دکی میں مائننگ ایریاز کی بندش سے مزدور طبقہ پریشان ہے، سیکورٹی ادارے تحفظ دیں، آل پارٹیز
دکی (آن لائن) آل پارٹیز دکی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مختلف مائننگ ایریاز کی بندش کی وجہ سے ہزراوں مزدور بے روز گار سیکڑوں ٹھیکیداروں کا کروڑوں روپے کے نقصانات ہورہے ہیں۔ مائننگ ایریاز کی بندش کی وجہ سے مزدور طبقہ سمیت کول سپلائرز کول ایجنٹ سمیت دیگر ہزاروں لوگ متاثر ہوگئے ہیں۔ مگر ضلعی انتظامیہ پولیس اور دکی کول مائنز پر تعینات سیکورٹی ادارے اس بارے میں مکمل خاموش ہیں۔جبکہ ان واقعات کے خلاف کوئی آواز نہیں اٹھا رہا۔جسکی وجہ سے آل پارٹیز انجمن تاجران ہوٹل ایسوسی ایشن کول ایسوسی ایشن سمیت دیگر تنظیموں کا نمائندہ اجلاس کل عصر کو پانچ بجے مسلم لیگ ن کے ضلعی سیکرٹریٹ میں طلب کرلیا گیا ہے۔اجلاس میں جاری بدامنی اور مائننگ ایریاز کی بندش کے حوالے سے آئندہ کے لئے لائحہ عمل مرتب کرکے اعلان کیا جائیگا۔
Load/Hide Comments


