قلات سے لاپتہ شخص کی گولیاں لگی لاش برآمد

قلات(صباح نیوز) ضلع قلات کے علاقے گہور سے گزشتہ روز اغواء ہونے والے شخص کی لاش برآمد، خاندانی ذرائع کے مطابق نا معلوم مسلح افراد نے تین دن قبل حاجی محمد حسن ولد سبزل خان قوم نیچاری سکنہ گہور گزگ ضلع قلات کو بیٹے سمیت اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے تھے جمعہ کی صبح حاجی محمد حسن نیچاری کی نعش گہور سے برآمد ہوئی تاہم اس کے بیٹے کو چھوڑ دیا گیا ہے مزید تفتیش مقامی انتظامیہ کررہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں