کوئٹہ، مسلح افراد اور فورسز کے مابین فائرنگ کا تبادلہ،3حملہ آور ہلاک، 1اہلکار جاں بحق
کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ کے قریب ولی تنگی میں سیکورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3حملہ آور ہلاک جبکہ ایک اہلکار جاں بحق ایک ز خمی ہوگیا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 14ستمبر 2023کو کوئٹہ کے قریب والی تنگی میں مسلح حملہ آوروںنے سیکورٹی فورسز کی ایک چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افراد اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 حملہ آور ہلاک ہوگئے۔ترجمان فوج کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران صوبیدار قیصر رحیم جاں بحق جبکہ ایک سپاہی شدید زخمی ہوا ہے۔
Load/Hide Comments


